Social

وفاقی وزیرداخلہ کی زیر صدارت اجلاس، سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیاگیا، نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلئے پیمرا کو واضح سفارشات ارسال کی جائیں گی، محرم الحرام میں سیکورٹی پلان پر منعقدہ اجلاس میں چاروں صوبوں، آزادکشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد کیآئی جیز پولیس اور سیکرٹریز داخلہ نے محرم سکیورٹی پلان پر بریفنگ دی۔
وزیرمملکت طلال چوہدری، وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام اجلاس میں شرکت تھے۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی روک تھام کیلئے پیمرا کو واضح سفارشات ارسال کی جائیں گی۔

انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا۔اجلاس میں طے پایا کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری انتطامی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت محرم الحرام سیکیورٹی پلان پر اجلاس میں سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیاگیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون سروس کی بندش کا فیصلہ زمینی حقائق اور سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جائے۔ تمام ضروری اقدامات اور فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جائیں گے۔
محرم الحرام میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔چاروں صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں قیام امن کیلئے وفاق ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ کسی کو بھی اشتعال انگیزی اور شرپسندی کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی۔ ضابطہ اخلاق کی سختی سے پابندی کرائی جائے گی۔ جلوسوں اور مجالس کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نگرانی یقینی بنائی جائے گی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv