Social

مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز و دیگر واجبات کیلئے 15 ارب روپے سے زائد منظور،۔ میڈیا رپورٹس

اسلام آباد (نیوزڈیسک) مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کیلئے 15 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ میڈئا رپورٹس کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کے لیے وزارتِ دفاع کی 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے، اس حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معیشت، توانائی اور غذائی تحفظ سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
بتایا گیا ہے کہ ای سی سی کے اجلاس میں مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کے لیے وزارتِ دفاع کی 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی، ای سی سی سے منظور کی جانے والی گرانٹ حالیہ پاکستان اور بھارت جنگ کے شہداء کے لیے وزیراعظم پیکج کے تحت واجبات ادائیگی کے لیے جاری کی جائے گی۔

معلوم ہوا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چینی کی درآمد کی منظوری دے دی، ای سی سی کی جانب سے چھوٹے کسانوں اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے رسک کور سکیم شروع کرنے کی تجویز منظور کرلی گئی ہے اس کا باضابطہ آغاز 14 اگست 2025ء سے ہونے کا امکان ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان کی وفاقی حکومت نے بجٹ 26-2025 کا اعلان کرتے ہوئے دفاعی بجٹ میں 20.2 فیصد کا بڑا اضافہ تجویز کیا ہے، اس کا مطلب ہے کہ آئندہ مالی سال کے لیے دفاع کا بجٹ 428 ارب روپے کے اضافے کے بعد 2550 ارب روپے ہو جائے گا، دفاعی اخراجات کے ضمن میں رکھی گئی یہ رقم پاکستان کے جی ڈی پی کا 1.97 فیصد جبکہ یہ رقم مجموعی بجٹ کا 14.5 فیصد بنتی ہے، 2550 ارب روپے کے دفاعی بجٹ کے علاوہ لگ بھگ 1055 ارب روپے ریٹائرڈ فوجیوں کی پینشن کی مد میں بھی رکھے گئے ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv