Social

مقتدر حلقوں کی جانب سے پیپلزپارٹی کو وفاق میں وزارتیں لینے پر راضی کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کو وفاق میں وزارتیں لینے پر مقتدر حلقوں کی جانب سے راضی کیے جانے کا دعویٰ سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ مقتدر حلقوں نے پیپلزپارٹی کو وفاقی حکومت میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرتے ہوئے وزارتیں لینے پر راضی کرلیا اور اس سلسلے میں پیغام دیا ہے کہ حکومت کی تبدیلی کا کوئی امکان نہیں ہے، ملک کی بہتری اور کامیابی کیلئے موجودہ سسٹم کو ہی چلانا ہے اور یہی چلے گا۔
ذرائع کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ مقتدر حلقوں کی جانب سے دونوں جماعتوں کی مرکزی قیادت کو ایک پیج پر متحد بھی کردیا گیا، اگلے ماہ دونوں جماعتوں کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کے معاملات طے پا جائیں گے جس کے بعد جولائی میں ہی پیپلزپارٹی وفاق کا حصہ بن جائے گی، جس کے بعد اگلے مرحلے میں پیپلزپارٹی پنجاب حکومت کا بھی حصہ بنے گی، اس حوالے سے دونوں جماعتوں کے درمیان بیک ڈور بات چیت شروع ہوچکی ہے، اسی طرح دیگر سیاسی قوتوں کو بھی ایک پیج پر لایا جائے گا۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے ناراض پارٹی رہنماء چوہدری نثار علی خان سے ملاقات کی اور انہیں مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دیدی، اس مقصد کے لیے وزیراعظم مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے، اس موقع پر شہباز شریف نے چوہدری نثار کی عیادت کی اور دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں چوہدری نثار کے صاحبزادے تیمور علی خان بھی موجود تھے، چوہدری نثار علی خان سے وزیر اعظم کی ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی، ملاقات میں وزیر اعظم نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ’چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے‘، اس پر چوہدری نثار نے جواب دیا کہ ’نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی‘، اسی دوران شہباز شریف نے چوہدری نثار علی خان کو مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دی اور کہا کہ ’اب آپ اپنے گھر واپس آجائیں‘، جس پر چوہدری نثار نے وزیراعظم سے کچھ وقت مانگ لیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv