Social

یو اے ای،20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی‘ میڈیا رپورٹ

لاہور(نیوزڈیسک)ایف آئی اے کی امیگریشن ڈیٹا کے مطابق دبئی ،متحدہ عرب امارات میں 20 لاکھ اماراتی درہم یا اس سے زائد کی جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والے پاکستانی رہائشیوں کی شناخت کر لی گئی ہے، اور ان کے خلاف انکم ٹیکس قوانین اور اینٹی منی لانڈرنگ ضوابط کے تحت بڑا کریک ڈائون جاری ہے۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ہزاروں پاکستانی شہری ایسے ہیں جن کے پاس 10 سالہ گولڈن ویزا (ریذیڈنسی/اقامہ)ہے جو کم از کم 20 لاکھ درہم کی سرمایہ کاری کے نتیجے میں جاری کیا گیا۔
یہ افراد پاکستان سے روانگی یا آمد کے وقت ایف آئی اے امیگریشن کائونٹرز پر یہ گولڈن ریذیڈنسی کارڈ استعمال کرتے ہیں جسے اسکین کر کے ایف آئی اے امیگریشن پورٹل پر محفوظ کیا جاتا ہے۔

اس ڈیٹا سے باآسانی اس سرمایہ کار کی شناخت کی جا سکتی ہے اور یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آیا اس نے دبئی/متحدہ عرب امارات میں کی گئی سرمایہ کاری کو اپنے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر کیا ہے یا نہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اکثریت نے نہ تو ان جائیدادوں کو اپنے ویلتھ اسٹیٹمنٹ میں ظاہر کیا ہے، نہ ہی ان سے حاصل ہونے والی آمدنی یا سرمایہ منافع کو اپنے انکم ٹیکس گوشوارے میں شامل کیا ہے۔ اسی طرح غیر ملکی اثاثوں پر عائد کیپٹل ویلیو ٹیکس بھی ادا نہیں کیا گیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv