Social

آن لائن 20 ارب روپے کے مالیاتی فراڈ کے 2 مرکزی ملزمان پکڑے گئے ۔ میڈیا رپورٹس

ملتان (نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب کے شہر ملتان سے آن لائن 20 ارب روپے کے مالیاتی فراڈ کے 2 مرکزی ملزمان پکڑے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ملتان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے آن لائن فراڈ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، اس کارروائی مں گرفتار کیے جانے والے ملزمان میں ثمر عباس اور اس کا ساتھی شامل ہے جب کہ ملزمان کے ایک اور ساتھی عبدالحئی کی گرفتاری کے لیے کوششیں تاحال جاری ہیں۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کا تعلق لیہ سے ہے، دونوں ایک سال سے مفرور تھے، ثمر عباس نے عوام کو سرمایہ کاری کے جھوٹے خواب دکھا کر جعلی تجارتی منصوبوں کے ذریعے اربوں روپے بٹورے، اس مد میں ملزمان نے جنوبی پنجاب کے شہریوں سے 20 ارب روپے کا فراڈ کیا، مذکورہ سکینڈل سے متعلق درجنوں انکوائریاں درج ہیں۔

دوسری طرف صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں ٹک ٹاکر بہن بھائی نے تاجر کے گھر 13 کروڑ روپے ڈکیتی کی واردات کر ڈالی، شہر قائد کےعلاقے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر 13 کروڑکی ڈکیتی کے ملزمان بہن بھائی ٹک ٹاکر نکلے، اس ڈکیتی کے بعد 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان میں یُسریٰ، نمرہ، شہریار اور شہروز شامل ہیں، جن سے واردات سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

تفیتشی حکام نے بتایا کہ ڈکیتی کرنے والے بہن بھائی ٹک ٹاکر ہیں، ملزمان نے ایف آئی اے کی جعلی وردی استعمال کرتے ہوئے تاجر کے گھر سے 13 کروڑ روپے لوٹے، ڈکیتی کے بعد ملزمان تاجر کے گھر سے نقد رقم، قیمتی گھڑیاں، موبائل فون اور دیگر قیمتی سامان بھی لوٹ کر فرار ہوئے، گرفتار ملزمہ یسریٰ ماڈلنگ اور ٹی وی ڈراموں میں بھی کام کرچکی ہے جب کہ اس کی بھارتی اور پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv