Social

باجوڑ، دھماکہ، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4 افراد شہید ،11زخمی،شہید ہونیوالوں میں تحصیلدار،صوبیدار اور ایک پولیس اہلکار شامل ہیں

باجوڑ(نیوزڈیسک)خیبرپختونخواہ کے علاقہ باجوڑ میں دھماکہ،،اسسٹنٹ کمشنر سمیت 4افراد جاں بحق 11زخمی ہوگئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،زخمیوں و لاشوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیاگیا،بتایاگیا ہے کہ افسوسناک واقعہ باجوڑ کے علاقے تحصیل خار میں صدیق آباد پھاٹک کے قریب ہوا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق شہیدہونیوالوں میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار،صوبیدار اور ایک پولیس اہلکاربھی شامل ہیں۔

دھماکے میں سرکاری گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔پولیس ذرائع کا بھی کہنا ہے کہ دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم زخمیوں کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق باجوڑ کی تحصیل خار کے علاقے صادق آباد پھاٹک میں گاڑی کے قریب بارودی مواد کا دھماکا ہوا ہے جس میں چار افراد جام شہادت نوش کر گئے جبکہ 11 زخمی ہیں۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائی میں مصروف ہے-


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv