Social

پاک فوج عظیم ادارہ ہے جس میں مضبوط خود احتسابی ہے، فوج جو کرتی ہے وہ عوام کے بہتر مفاد میں کرتی ہے، کیپٹن ایمان درانی ف

لاہور(نیوزڈیسک)پاک فوج کی کیپٹن ایمان درانی نے کہا ہے کہ پاک فوج وہ عظیم ادارہ ہے جس میں مضبوط خود احتسابی ہے،فوج جو کرتی ہے وہ عوام کے بہتر مفاد میں کرتی ہے،فوج میں خود احتسابی کاعمل انتہائی سخت ہے، پاک فوج کی کیپٹن ایمان کا ایک ویڈیو کلپ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پرخوف وائرل ہورہاہے،یہ کلپ مسلسل سوشل میڈیا پر ری ٹوئٹ اور شیئر ہورہاہے۔
یہ الفاظ اور ویڈیو کلپ جس میں پاک فوج کی وردی پہنے کیپٹن ایمان کودیکھا جاسکتاہے۔ طلبہ سے گفتگو کے دوران انتہائی باوقار انداز اور جاندار لہجے میں کپیٹن ایمان نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کوبھر پور اجاگر کیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی میں نے ایک اہم کورس ہوتا ہے ”سٹاف کالج“ کا اس میں ایک کتاب ہے 1971 اور1965۔

ان کتابوں میں اپنی اپنی تعریفیں نہیں ہیں ان میں احتساب ہے ہر شئے کا احتساب ہے۔ کیپٹن ایمان درانی کا اپنے خطا ب میں مزید یہ بھی کہنا تھا کہ پاک فوج کا ہر افسر ان کتابوں کوپڑھ کر آگے بڑھتاہے کیونکہ اس ادارے میں خوداحتسابی ہے۔کیپٹن ایمان درانی کا یہ بھی کہنا تھا کہ فوج میں خود احتسابی کا کڑا،شفاف اور سخت خود کار نظام ہے اور یہ خود احتسابی کا عمل ہر وقت جاری رہتاہے۔
جتنا بڑا عہدہ ہوتاہے اتنی ہی بڑی ذمہ داری ہوتی ہے۔کپیٹن ایمان نے کہا کہ کبھی یہ نہ سوچیں کہ اس ملک نے ہمیں کیا دیا؟ بلکہ یہ سوچیں کہ ہم نے اس کوملک کوکیادیا؟۔ پاک فوج وہ عظیم ادارہ ہے جس میں مضبوط خود احتسابی ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم اس وقت جس مقام پرہیں وہ مشترکہ کوششیں ہیں۔ ہماری فوج جو کرتی ہے وہ صرف اور صرف عوام کے بہتر مفاد میں کرتی ہے۔آج ہم جہاں کھڑے ہیں یہ صرف پاک فوج کی وجہ سے نہیں بلکہ یہ تمام اداروں کی مشترکہ محنت کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv