Social

چینی باشندے کے گھر تقریباً 2 کروڑ کی ڈکیتی، ملازم ہی واردات کے ماسٹر مائنڈ نکلے

لاہور (نیوزڈیسک) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں چینی باشندے کے گھر سے تقریباً 2 کروڑ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین ہوگیا جہاں گھریلو ملازم ہی اس واردات کے ماسٹر مائنڈ نکلے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں ڈیفنس بی کے علاقے میں چینی باشندے شی ڈیپو کے گھر سے 01 کروڑ 80 لاکھ روپے چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لیا گیا ہے، اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی نے اس حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ ایس ایچ او ڈیفنس بی علی حسن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی تو پتا چلا کہ گھر کے ملازم ہی چوری کی اس واردات کے ماسٹر مائنڈ تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان پولیس کو زیادہ دیر چکمہ نہ دے سکے، ملزمان کا علم ہونے پر 36 گھنٹے کے اندر ہی چوروں کو لوٹی گئی رقم سمیت بہاولپور سے گرفتار کرلیا گیا، ملزمان میں مرکزی ملزم علی عزیز، شبیر اور امتیاز شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عمل میں لائی گئی اور دوران انٹیرو گیشن اعتراف جرم بھی کر لیا، ملزمان سے 01 کروڑ 20 لاکھ روپے نقدی برآمد کرلیے، جرائم پیشہ افراد کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی طرف سے ایس پی کینٹ کو ملزمان گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹاسک دیا گیا، ایس پی کینٹ کی ہدایت پر اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی کی سربراہی میں ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی، ایس پی کینٹ نے اے ایس پی ڈیفنس شہر بانو نقوی، ایس ایچ او ڈیفنس بی اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv