Social

عمران خان کے بیٹوں کا پاکستان آنے کا اعلان قاسم اور سلیمان تحریک میں شامل ہونا چاہتے ہیں، عمران خان کو آگاہ کر دیا گیا؛ سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان کی گفتگو

راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان آنے کا اعلان کر دیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ علیمہ خان نے بتایا کہ سلیمان خان اور قاسم خان نے پاکستان آنے کا اعلان کیا ہے کیوں کہ عمران خان کے بیٹے تحریک میں شامل ہونا چاہتے ہیں، اس حوالے سے عمران خان کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے، عمران خان کے بیٹوں کی برداشت ختم ہو چکی ہے اب وہ مزید نہیں سن سکتے، پہلے وہ امریکہ جا رہے ہیں وہاں اس رجیم کو ایکسپوز کریں گے، عمران خان کو یہ بھی بتا دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ہم بہنوں کو گرفتار کر لیا گیا تو ہمارے بچے موجود ہیں وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے، میرا بیٹا شیر شاہ وطن واپس آ گیا ہے وہ کسی ڈیل کے ذریعے نہیں آیا، ہمارے پاس ذرائع آتے ہیں جو بتاتے ہیں کہ عمران خان پر اس وقت جو ظلم ہے، اس میں مریم نواز 100 فیصد شامل ہیں، پنجاب کے 26 ایم پی ایز کو مریم نواز کی تسکین کے لیے نکالا جا رہا ہے۔

دوسری طرف سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے صاحبزادے قاسم خان کا اہم پیغام سامنے آیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ "میرے والد، سابق وزیرِ اعظم عمران خان، اب جیل میں 700 دن سے زیادہ قید کاٹ چکے ہیں، اُنہیں اپنے وکلا تک رسائی نہیں دی جا رہی، اہلِ خانہ سے ملاقات کی اجازت نہیں، ہم بچوں سے مکمل طور پر کٹ چکے ہیں، اور ذاتی معالج تک کو ملاقات سے روکا جا رہا ہے، یہ انصاف نہیں، بلکہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ ہے کہ ایک ایسے شخص کو تنہا کیا جائے اور توڑا جائے جس نے ہمیشہ قانون کی حکمرانی، جمہوریت، اور پاکستان کے لیے آواز بلند کی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv