Social

’کاش وہ ویڈیوز ریلیز ہو جائیں جن میں آپ ’اُن‘ کے پیروں پر ہاتھ رکھ کر روتے ہوئے معافیاں مانگ رہے تھے‘ علی امین گنڈاپور سے متعلق رہنماء جے یو آئی ف کا دعویٰ

اسلام آباد (نیوزڈیسک) جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ضیاء الرحمان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور سے متعلق نیا دعویٰ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری حسرت ہے کہ اے کاش وہ ویڈیوز ریلیز ہو جائیں جن میں آپ ’اُن‘ کے پیروں پر ہاتھ رکھ کر روتے ہوئے گڑ گڑا کر معافیاں مانگ رہے تھے، وہاں آپ صرف معافیاں ہی نہیں مانگ رہے تھے بلکہ اپنے لیڈر عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور ہمشیرہ علیمہ خان کو گالیاں دے رہے تھے۔
رہنماء جے یو آئی ف نے الزام عائد کیا کہ آپ اپنی پارٹی کی لیڈر شپ کے خلاف جو زبان استعمال کر رہے تھے اور ’ان‘ کے پیروں پر ہاتھ رکھ کر کہہ رہے تھے کہ میں پی ٹی آئی کو تقسیم کروں گا، ان کے اندر دراڑیں ڈالوں گا، میں ان کی تمام حکمت عملیوں اور تحریک کو ناکام کروں گا، اسی لیے عمران خان کی رہائی کی تحریک کو آپ نے ناکام کیا، ورکرز کو اسلام آباد میں چھوڑ کر پشاور چلے گئے، جو شخص پارٹی کے لیڈر کا سودا کرتا ہے، لیڈرشپ کو گالیاں دیتا ہے اور تقسیم کی بات کرتا ہے وہ منافق ہوتا ہے۔



ضیاء الرحمان نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے تحریک انصاف کو انتہائی مخلصانہ مشورہ دیا کہ صوبے کے حالات کے پیش نظر پی ٹی آئی کو اپنے اندر سے سوبائی حکومت میں تبدیلی لانی چاہیئے لیکن اس پر کٹھ پتلی وزیراعلیٰ نے جو ردعمل دیا علی امین گنڈاپور کی ان باتوں سے تو لگتا ہے ان کے جانے کا وقت ہوچکا ہے، ہمیں تمہارا چیلنج قبول ہے، تمہاری اوقات نہیں کہ مولانا فضل الرحمان تمہارا چیلنج قبول کرے، مولانا فضل الرحمان نے تو تمہارے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے گھسیٹ کر نکالا تھا، تم آج اور اسی وقت اپنے بھائی سے استعفیٰ دلوا کر پہلے مفتی محمود کے اس بیٹے سے مقابلہ کرکے دکھاؤ پھر دوسرے بیٹے کا نام اپنی زبان پر لانا، ہم جلد خیبرپختونخواہ کے عوام کو کرپٹ حکومت سے چھٹکارا دلائیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv