Social

آئی ایم ایف کے اعتراض پر 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ واپس

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی حکومت نے ٹیکس چھوٹ پر عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے تحفظات کے بعد دیگر ممالک سے چینی کی درآمد کے لیے جاری ٹینڈر واپس لے لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان نے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کا ٹینڈر واپس لے کر50 ہزار میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا نظرثانی ٹینڈر جاری کردیا ہے، جس کے تحت 50 ہزار ٹن چینی کی درآمد کے لیے 22 جولائی تک بولیاں طلب کی گئی ہیں۔
قبل ازیں حکومت نے 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کے لیے ٹینڈر جاری کیا تھا، تاہم عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے چینی کی ٹیکس فری درآمد پر شدید اعتراض کرتے ہوئے حکومت سے قرض پروگرام کی سنگین خلاف ورزی پر جواب طلب کیا، آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت کے ٹیکس فری درآمد کی اجازت دے کر پانچ لاکھ میٹرک ٹن چینی امپورٹ کرنے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ اقدام 7 ارب ڈالر کے معاہدے کی واضح خلاف ورزی ہے جس میں ٹیکس چھوٹ اور ترجیحی مراعات نہ دینے کا تحریری وعدہ شامل تھا، اس کے جواب میں حکومت نے مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں غذائی ایمرجنسی ہے مگر آئی ایم ایف نے اس دلیل کو مسترد کر دیا جب کہ ایف بی آر نے حکومت کی طرف سے آئی ایم ایف کو باضابطہ خط لکھ کر اس فیصلے کا دفاع کیا مگر اس سے کوئی مثبت جواب نہیں ملا کیوں کہ معاہدے کے تحت پاکستان کسی بھی قسم کی نئی ٹیکس چھوٹ یا ترجیحی مراعات نہ دینے کا پابند ہے لیکن حکومت نے آئی ایم ایف کو اطلاع دیئے بغیر ناصرف ٹیکس معاف کیے بلکہ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے چینی درآمد کرنے کی ٹینڈرنگ بھی شروع کر دی جو پروگرام کے دو نکات کی خلاف ورزی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv