Social

مجبوری میں پٹرول مہنگا کرنا پڑا ورنہ آئی ایم ایف کے ساتھ مسئلہ بن جاتا، وزیرمملکت

اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ یہ درست ہے عالمی منڈی میں پٹرول مہنگا نہیں ہوا لیکن پاکستان میں ڈالر دو روپے مہنگا ہونے کی وجہ سے پٹرول کی قیمت کو تھوڑا سا بڑھانا پڑا۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں لوگوں کی تکلیف کا پوری طرح احساس ہے تاہم بیمار معیشت کا علاج ڈسپرین سے نہیں بلکہ سرجری سے ہوگا اسی لیے پٹرول مجبوری میں مہنگا کرنا پڑا کیوں کہ روپے کے مقابلے میں ڈالر بھی دو روپے مہنگا ہو گیا تھا، اگر ہم پٹرول مہنگا نہ کرتے تو پھر آئی ایم ایف کو ہمارے ساتھ مسلئہ ہو جاتا۔
یاد رہے کہ حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا ہے، اس حوالے سے وزارت خزانہ کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری ہوا، جس سے پتا چلا کہ پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا، قیمتوں میں اضافے کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 272 روپے 15 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 284 روپے 35 پیسے ہوگئی۔

ادھر پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث پاکستان ریلوے، پبلک ٹرانسپورٹرز اور گڈز ٹرانسپورٹ نے بھی کرائے بڑھا دیئے، ریلوے حکام نے تمام میل، ایکسپریس، انٹر سٹی اور مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کیا ہے، محکمہ ریلوے نے فریٹ ٹرین میں کوئلہ کے کرایوں میں 3 فیصد، فرٹیلائزر کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا، نئے کرایوں کا اطلاق مسافر ٹرینوں کیلئے 18 جولائی اور گڈز ٹرینوں کیلئے 21 جولائی سے ہوگا۔
اسی طرح پبلک ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں 250 روپے تک کا اضافہ کیا ہے، گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، لاہور سے راولپنڈی کا کرایہ 2 ہزار 180 روپے سے بڑھا کر 2 ہزار 270 روپے کر دیا گیا، لاہور سے پشاور کا کرایہ 2 ہزار 600 سے بڑھ کر 2 ہزار 850 روپے ہوگیا، لاہور سے فیصل آباد کا کرایہ 1 ہزار 110 سے بڑھ کر 1 ہزار 150 روپے ہوچکا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv