Social

ڈیرہ بگٹی، ڈاکوؤں کا ساتھیوں سمیت حملہ کرکے پولیس و لیویز کے 7 اہلکاروں کو اغواء کرلیا

ڈیرہ بگٹی(نیوزڈیسک)ڈیرہ بگٹی میں ڈاکوؤں کا ساتھیوں سمیت حملہ کرکے پولیس و لیویز کے 7 اہلکاروں کو اغواء کرلیا، اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری علاقے پہنچ گئی، سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا، قبائلی سطح پر بھی اہلکاروں کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں، لیویز حکام کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سوئی میں لیویز نے ڈکیتی کے شبے میں دو افراد کو گرفتار کیا جس کے رد عمل میں ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے لیویز اور پولیس کے دو ناکوں پر حملہ کیا۔
ملزمان نے لیویز کے 4 اہلکاروں اور پولیس کے 3 اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر بگٹی زوہیب الحق کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی نالے سے نامعلوم افراد نے تین پولیس اہلکاروں کانسٹیبل محمد یاسین کانسٹیبل بچل خان اورکانسٹیبل محمد جان جبکہ ڈولی چیک پوسٹ سے لیویز اہلکاروں عمیر حیات، علی نواز اورمٹھاخان کو اغوا کرکے نامعلوم مقام کی طرف فرارہو گئے ذرائع کے مطابق سرکاری اسلحہ بھی اپنے ساتھ لے گئے واقعہ کے بعد پولیس وسیکورٹی فورسز نے علاقے کی ناکہ بندی کردی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv