ڈیرہ اسماعیل خان (نیوزڈیسک) ڈی آئی خان میں پولیس ٹریننگ سینٹر پر راکٹوں سے حملہ، دہشت گردوں کے حملے کے بعد زور دار دھماکوں اور شدید فائرنگ ہونے کی اطلاعات۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبرپختونخواہ کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں واقع پولیس ٹریننگ سینٹر پر دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان شہر سے 10 کلومیٹر دور واقع پولیس ٹریننگ سینٹر پر 3 راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔ دہشت گرد حملوں کے بعد علاقے سے زور دار دھماکوں اور شدید فائرنگ کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے متعلق مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔
Comments