Social

وزیراعظم نے ملک میں آر ایل این جی گھریلو کنکشنز کے اجراء کا افتتاح کردیا؛ شہباز شریف کا تقریب سے خطاب

اسلام آباد (نیوزڈیسک) ملک میں آر ایل این جی گھریلو کنکشنز کے اجرا کا افتتاح کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ری گیسیفائیڈ لیکویفائیڈ نیچرل گیس (آر ایل این جی) کے گھریلو کنکشنز کے اجراء کی تقریب میں شرکت کی اور ملک بھر میں گیس کنکشنز کے اجراء کا باضابطہ آغاز کیا، اس سلسلے میں اسلام آباد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ آج پورا ہوگیا، عوام کا یہ اہم تقاضا تھا کہ گیس کنکشنز کا اجراء کیا جائے اور آج پورے پاکستان میں آر ایل این جی کنکشنز دیئے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ 2022ء میں جب پی ڈی ایم حکومت قائم ہوئی تو گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھا، تاہم حکومت نے قلیل مدت میں گیس کے انفرا سٹرکچر کی تعمیر اور بہتری کے لیے عملی اقدامات کیے، مخلوط حکومت کی قیادت اور تمام اتحادی رہنماؤں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے عوامی فلاح کے اس منصوبے میں تعاون کیا، گیس کا جال بچھانے کے لیے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اور اس مقصد کے لیے فنڈز کا اجراء بھی مکمل ہو چکا ہے۔

اس موقع پر شہباز شریف نے مزید یہ بھی کہا کہ سال 2013ء میں ملک میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 20 گھنٹے سے زیادہ تھا مگر پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے توانائی بحران پر قابو پانے کے لیے عملی کام کیا، حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے توانائی کے شعبے میں مزید اقدامات جاری رکھے گی تاکہ اس کی مدد سے ہر گھر تک گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv