Social

صدر مملکت نے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے، میڈیا رپورٹس

اسلام آباد (نیوزڈیسک) صدر مملکت نے چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری پر دستخط کر دیے، وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری صدر مملکت کو ارسال کی گئی تھی ۔ دوسری جانب وزیراعظم کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دیے جانے کے بعد فیلڈ مارشل کی اہم گفتگو سامنے آئی ہے۔
ایوان صدر میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ سب ٹھیک ہے، سب آپ کے سامنے ہے، چیزیں اب بہتری کی جانب جا رہی ہیں، پاکستان یہاں سے اب اونچی اڑان کی جانب جائے گا۔ واضح رہے کہ ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے حوالے سے اہم ترین پیش رفت ہوئی ہے۔
ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کی سمری باضابطہ طور پر منظور کر لی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز وزیراعظم شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی سمری منظوری کے بعد ایوان صدر بھجوا دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے منظور کی گئی سمری کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر چیف آف آرمی اسٹاف کے ساتھ ساتھ چیف آف ڈیفنس فورسز بھی ہوں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی 5 سال کے لیے ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ملک کے پہلے چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ وزیراعظم شہباز شریف نے پاک فضائیہ کے سربراہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی بھی سمری کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم کی جانب سے چیف آف ایئر سٹاف، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی دو سال کی توسیع کی منظوری دی گئی ہے۔ اس توسیع کا اطلاق ان کی موجودہ 5 سالہ مدت ملازمت کے مارچ 2026 میں مکمل ہونے پر ہوگا، یوں ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو 2028 تک تعینات رہیں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv