Social

محسن نقوی وطن واپسی کے صرف 24 گھنٹے کے اندر دوبارہ تہران پہنچ گئے، اہم ملاقاتوں کا امکان؛ ایرانی میڈیا

تہران (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی وطن واپسی کے صرف 24 گھنٹے کے اندر ہی دوبارہ تہران پہنچ چکے ہیں جہاں ان کی اہم ملاقاتوں کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امریکہ و ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستان نے ایک بار پھر اپنا اہم سفارتی کردار سنبھال لیا ہے، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی تہران پہنچ چکے ہیں جہاں وہ ایرانی عسکری و سیاسی قیادت سے انتہائی اہم ملاقاتیں کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک انتہائی اہم اور حساس مشن پر ایران کے دارالحکومت تہران پہنچ گئے ہیں، ایرانی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے کہ محسن نقوی کا یہ دورہ خطے میں جاری کشیدگی کو کم کرنے اور امریکہ و ایران کے درمیان پسِ پردہ سفارتی روابط کو آگے بڑھانے کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا محض ایک ہفتے کے دوران یہ دوسرا دورہِ ایران ہے۔

مختصر وقت میں ان کے ان دوروں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان جاری بحران اس وقت فیصلہ کن موڑ پر پہنچ چکا ہے، جہاں پاکستان ایک اہم ترین ثالث اور پیغام رساں کا کردار ادا کر رہا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی تہران میں ایرانی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران اہم امور پر گفتگو کریں گے، جن میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگی صورتحال کو روکنے اور سفارت کاری کے راستے کھولنے پر مشاورت ہوگی۔
یاد رہے کہ یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران جنگ کو تیزی سے ختم کرنے اور سفارتی ذرائع کو ترجیح دینے کے اشارے دیئے گئے ہیں، جبکہ خلیجی ممالک بالخصوص متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ایران امریکہ تنازع میں مذاکرات کی تائید کی ہے، محسن نقوی کا یہ دورہ پاکستان کی اس پالیسی کا تسلسل ہے جس کے تحت وہ خطے میں کسی بھی بڑی جنگ کا راستہ روکنے اور مسلم امہ کے درمیان اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv