برطانوی جنگی بحری جہاز نے بحرہند میں بھارتی مچھیروں کی ایک کشتی پر چھاپہ مار کرساڑھے6 کروڑ پاونڈ یعنی 8ارب 77کروڑ روپے مالیت سے زائد کی ہیروئن اور دیگر منشیات ضبط کرکے تلف کردی ۔رائل نیوی کے بحری جہازکی ٹیم نے بحر ہند میں بھارتی فشنگ بوٹ کی تقریباً60 گھنٹے تک تلاشی لی اور ٹرالرز کے فریزر میں 3 ٹن برف کے نیچے چھپائی گئی 8 ارب77کروڑ روپے مالیت سے زائد کی منشیات برآمد کرلی۔سیلرز اور رائل میرینز نے برآمد ہونے والی455 کلوگرام بھنگ اور266کلو گرام ہیروئن کو تلف کردیا ۔ جہاز کے کمانڈر آئن فیزی کا کہنا ہے کہ منشیات کی اتنی بڑی مقدارکا پکڑا جانا منشیات کے ڈیلروں ہی نہیں دہشت گرد تنظیموں کے لیے بھی بڑا دھچکا ہے ۔
Comments