Social

کراچی: لوڈشیڈنگ کیخلاف عوام کا شدید احتجاج، تھانوں میں مقدمات درج

کراچی میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ، مختلف علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے ستائے عوام کے الیکٹرک کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ گلستان جوہر میں کے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بولا گیا۔کراچی میں بجلی کا بدترین بحران جاری ہے۔ بدھ کے روز بھی مختلف علاقے بجلی سے محروم رہے، جن میں لانڈھی، کورنگی، فیڈرل بی ایریا، بفر زون، لائنز ایریا، سائٹ، ماڑی پور اور شاہ فیصل سمیت مختلف علاقوں میں سحر وافطار کے اوقات میں بجلی بند رہی۔طویل غیر اعلانی لوڈ شیڈنگ سے ستائےعوام نے کے الیکٹرک کے خلاف احتجاج کرکے دل کی بھڑاس نکالنے کی کوشش کی اور گلستان جوہر میں کے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا گیا۔ کے الیکٹرک حکام کے مطابق منگل کی شب مظاہرین نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور دعویٰ کیا کہ مظاہرین کی جانب سے فائرنگ بھی کی گئی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv