رمضان کی آمد پر جہاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو اور اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری اینٹونیو گوتیرس، کرسٹیانو رونالڈو سمیت دنیا بھر سے کئی افراد مسلمہ امہ کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کر چکے ہیں۔وہیں اب ہالی وڈ کے نامور ایکشن ہیرو وِن ڈیزل نے بھی مسلمانوں کو رمضان کی مباکباد پیش کی ہے۔ ایک ویڈیو پیغام میں اداکار و ہدایتکار ون ڈیزل اور امریکی ہپ ہاپ اسٹار فرنچ مانٹانا نے سوشل میڈیا پرجاری کیا ہے۔اس پیغام میں انہوں نے رمضان المبارک کی آمد پر تمام مسلمہ امہ کو مبارکباد پیش کی اور رمضان میں مسلمانوں کے نظم و ضبط کی بھی تعریف کی اور اپنی نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے۔
Comments