برطانوی دارالحکومت لندن کے ایکسل سینٹر میں سالانہ کامک کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ 3روزہ ایم سی ایم لندن کامک کون2017 میں شرکت کر نے والے افراد نے فلمی کر داروں کے عجیب و غریب روپ دھار رکھے تھے۔جادوئی سائنسی اور کارٹون فلموں کے موضو ع پر ہونے والے اس کنو نشن میں شریک افراد سپر ہیروز،خلائی مخلوق اور سائنس فکشن سمیت کئی مشہور فلموں اور کہا نیوں کے کرداروں کے گیٹ اَپ میں دکھائی دیئے۔کامک کون میں شریک افراد کی پسندیدگی کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اس میلے میں ایسی کئی فلموں کے نئے ٹیزر ٹریلرز اور گیمز کے نئے ایڈیشن بھی پیش کیے گئے۔یہاں کوئی سپر مین تو کوئی کیپٹن امریکا بنا نظر آتا رہا، جبکہ سینکڑوں منچلوں نے سائنس فکشن فلموں کے عجیب وغریب لباس پہن رکھے تھے۔ واضح رہے کہ اس 3روزہ ایونٹ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے جو 28مئی کو اختتام پذیر ہوگیا۔
Comments