حیدرآباد میں پولیس نے چوری کی بجلی استعمال کرتے ہوئے نائٹ کرکٹ میچ کھیلنے والوں کے خلاف کریک ڈاون کیا ہے۔کہیں کھلاڑیوں کا سامان قبضے میں لیا، تو کہیں پولیس نے نوجوان کرکٹرز کو حراست میں لے لیا ۔ایک طرف پورا ملک شکار ہے بجلی کے بحران کا تو دوسری جانب کنڈے لگا کر میچ کھیلے جارہے ہیں۔ رمضان نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ چوری کی بجلی سے جگمگاتی سڑکوں پردھوم مچاتے کرکٹ میچوں پرحیدرآباد میں ہوئی کارروائی۔پولیس نے کرکٹ کھیلنے والے نوجوانوں سے کرکٹ کا سامان قبضے میں لےلیا اور میچ کےلیے لگائی گئی لائٹیں توڑ دیں۔حیدرآباد کےعلاقے تھانہ مارکیٹ، فورٹ، سٹی، لطیف آباد سمیت دیگر علاقوں میں کریک ڈاون کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کا کہنا تھا کہ نائٹ کرکٹ میچوں پر پابندی ہے۔ پولیس نے کئی نوجوان کھلاڑیوں کو حراست میں بھی لے لیا ہے ۔
Comments