Social

فراہمی و نکاسِ آب کمیشن کی سندھ ہائیکورٹ میں سماعت

ھ میں فراہمی ونکاسی آب کمیشن نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں اسپتالوں کی صورت حال تشویشناک ہے۔سپریم کورٹ کے حکم کو دو ماہ ہوگئے اب تک کچھ نہیں ہوا۔ کمیشن نے اقدامات سے متعلق تمام اسپتالوں کی علیحدہ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ میں فراہمی و نکاسی آب کمیشن کی سندھ سماعت پر واسا نے رپورٹ جمع کرائی۔رپورٹ کے مطابق جامشورو میں 30 ایم جی ڈی فلٹر پلانٹ کی بحالی کا کام شروع کردیا ہے۔یڈیشنل چیف سیکریٹری وسیم احمد نے کہا کہ ایس تھری 2007 میں شروع کیا تاحال مکمل نہیں ہواجس کے باعث آلودہ پانی سمندر برد ہو رہا ہے۔اس موقع پر کمیشن نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اسپتالوں میں صاف پانی فراہم نہیں کیاجارہا ،فضلہ ٹھکانے لگانے کا بھی کوئی انتظام نہیں۔ اجلاسوں کی تفصیل مت بتائیں صرف یہ بتائیں کیا اقدامات کیے؟عدالت نے اسپتالوں میں صاف پانی کی فراہمی سے متعلق علیحدہ،علیحدہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت 20 مئی تک ملتوی کردی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv