آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغآز ہوچکا ہے جس میں پاکستان اپنا ابتدائی میچ روایتی حریف بھارت کے ساتھ کھیلنے کے لیے پوری طرح تیار اور جیت کے لیے پرعزم ہے جب کہ ایونٹ میں پاکستان کی کارکردگی مجموعی طور پر اچھی رہی ہے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی البتہ اب تک گرین شرٹس کے ہاتھ نہیں آئی لیکن ایونٹ میں پاکستان کی کارکرگی کافی بہتر رہی ہے اور قومی ٹیم کے بعض کھلاڑیوں نے اپنی بہترین پرفارمنس سے شائقین کے دل بھی جیتے ہیں۔
شعیب ملک
قومی ٹیم کے تجربہ کار آل راونڈر شعیب ملک پاکستان کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہوں نے آئی سی سی چیمپیئز ٹرافی میں سب سے زیادہ میچز کھیلے ہیں۔ شعیب ملک 2002، 2004، 2006، 2009 اور 2013 کے بعد اب 2017 میں اپنے کیریئر میں چھٹی مرتبہ چیمپئنز ٹرافی کھیل رہے ہیں۔35 سالہ منجھے ہوئے کرکٹر شعیب ملک نے پاکستان کی جانب سے چیمئنز ٹرافی میں 128 رنز روایتی حریف بھارت کے خلاف بنائے۔ اس کے علاوہ وہ ایونٹ میں سب سے زیادہ 15 کیچز بھی لے چکے ہیں۔
شاہد آفریدی
قومی ٹیم کے اسٹار کرکٹر شاہد آفریدی بھی چیمپئنز ٹرافی میں منفرد ریکارڈ رکھتے ہیں۔ انہوں نے آئی سی سی چیمپئز ٹرافی میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔2004 میں آفریدی نے کینیا کے خلاف 5 وکٹیں حاصل کیں جو ایونٹ میں دوسرا بڑا ریکارڈ ہے۔شاہد آفریدی اس ایونٹ میں سب سے زیادہ 10چھکے لگانے والے کھلاڑی ہیں۔ بوم بوم کے پاس چیمپئنز ٹرافی میں تیز ترین نصف سنچری بنانے کا بھی ریکارڈ ہے جو انہوں نے صرف 18 گیندوں پر اسکور کی۔2002 میں شاہد آفریدی نے نیدر لینڈ کے خلاف ایونٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے اور یہ وہی میچ تھا جس میں بوم بوم نے تیز ترین 50 رنز بنائے۔
بوم بوم کا چیمپئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ 123.62 ہے۔
محمد یوسف
پاکستان کے سابق بلے باز محمد یوسف نے پاکستان کے لیے 5 ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 484 رنز بنائے ۔اس کے علاوہ چیمپئنز ٹرافی میں محمد یوسف اور شعیب ملک پاکستان کے بہترین پارٹنر بلے باز رہے ہیں۔ دونوں کے پاس 414 رنز کی پارٹنر شپ کا ریکارڈ ہے جو ٹورنامنٹ کا دوسرا بڑا اسکور ہے۔جب کہ یوسف اور ملک نے 2009 میں بھارت کے خلاف چوتھی وکٹ پر 206 رنز کی پارٹنر شپ کرکے ریکارڈ بھی بنا رکھا ہے۔
سعید انور
سعید انور کا شمار پاکستان کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے جو اپنے شاندار کھیل سے شائقین کو محظوظ کرتے تھے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز سعید انور نے 2000 کی چیمپئنز ٹرافی میں 209 رنز بنائے جو کسی بھی پاکستانی کھلاڑی کی جانب سے ٹورنامنٹ میں یہ سب سے زیادہ رنز ہیں۔ انہوں نے صرف 4 اننگز میں 284 رنز بنائے ہیں۔اس کے علاوہ سعید انور نے ٹورنامنٹ میں 2 سینچریاں بھی بنائیں۔ چیمپئنز ٹرافی میں ان کی پاکستان کی جانب سے غیر معمولی اوسط 114.50 ہے۔
شعیب اختر
راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر بھی چیمپئنز ٹرافی میں بہترین کارکردگی دکھا چکے ہیں۔ انہوں نے 5 مرتبہ یہ ٹورنامنٹ کھیلا۔
شعیب اختر نے اپنے کیریئر کے دوران چیمپئنز ٹرافی میں 37.5 اوورز میں 114 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جو ان کی ٹورنامنٹ میں 16.28 کی بہترین اوسط
سعید اجمل
قومی ٹیم کے سابق آف اسپنر سعید اجمل نے بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیا۔ انہوں نے 2009 کے ٹورنامنٹ میں پاکستان کی جانب سے 8 وکٹیں حاصل کیں۔
اظہر محمود
قومی ٹیم کے موجودہ بولنگ کوچ اظہر محمود نے بھی چیمپئنز ٹرافی میں اپنی بہترین اوسط 18.7 رکھی اور 25 اورز میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔
کامران اکمل
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے چیمپئنز ٹرافی میں وکٹ کے پیچھے 11 کیچ لیے اور 3 اسٹمپ بھی کیے۔
Comments