Social

سعودی عرب: بارود لے جانے والی گاڑی میں دھماکا ، دو دہشتگرد ہلاک

سعودی عرب کے مشرقی شہر قطیف میں دھماکا خیز مواد لے جانے والی گاڑی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگئے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد سے بھری جیپ شہر کے وسط میں واقع میاس مارکیٹ سے گزررہی تھی، دھماکے کے باعث گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی اور اس پر سوار دو مطلوب دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے ہلاک ہونے والے دہشتگرد ہتھیاروں اور دھماکا خیز مواد قریبی ٹاؤن العوامیہ منتقل کرنے کی کوشش کررہے تھے، مقامی ذرائع کے مطابق دھماکا مسجد العمران کے قریب ہوا جس پر گزشتہ سال رمضان میں خودکش حملے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv