Social

ہربھجن سنگھ اور اظہرالدین کی پاکستان سے کرکٹ کھیلنے کی حمایت

بھارتی ٹیسٹ کرکٹر ہربھجن سنگھ اور سابق کپتان اظہرالدین نے پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی حمایت کر دی۔ہربھجن کا کہنا ہے کہ اگر ملک کا مفاد کرکٹ نہ کھیلنے میں ہے تو پھر بھارت آئی سی سی ٹورنامنٹ میں پاکستان سے کیوں کھیلتا ہے؟ اظہرالدین نے کہا کہ وہ پہلے ہی پاک بھارت کرکٹ بحال کرنے کی حمایت کر چکے ہیں۔ایک بھارتی ٹی وی چینل پر شو کے دوران پاکستانی کرکٹر عامر سہیل نے سوال اٹھایا کہ بھارت اگر پاکستان سے کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتا تو آئی سی سی ٹورنامنٹ میں کیوں کھیلتا ہے۔اس پر وہیں موجود ہربھجن سنگھ نے ان کے موقف کی حمایت کی اور سوال کیا کہ کیا کرکٹ بند کرنے سے دونوں ملکوں کے درمیان مسائل حل ہو جائیں گے۔اس موقع پر عامر سہیل نے کہا کہ بھارت خود کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہتا ہے مگر جب بھی پاکستان میں جمہوری حکومت آتی ہے اس سے تعلقات بگاڑ لیتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv