Social

پنجاب میں روپ ویز ٹرانسپورٹ سسٹم شروع کرنے پر غور

پنجاب حکومت نے سفر کوایک نئی جہت دینے کے منصوبےپر غور شروع کر دیا ہے، وزیراعلیٰ شہبازشریف نے لاہورکے3 مقامات اوراسلام آبادسےمری تک روپ ویز ٹرانسپورٹ متعارف کرانےکے لیے قابل عمل رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔پنجاب میں سفر کی جدیدسہولتیں متعارف کرانے کا سہرا شہباز شریف کےسر جاتاہے،اب انہوں نے روپ ویز ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانےپر غور شروع کردیا،اس سلسلے میں مختلف تجاویزپرغورکےلئے ایک اجلاس ہوا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ یہ ایک اچھا اور شہریوں کیلئےدلکش آئیڈیا ہے، روپ ویز ٹرانسپورٹ کوعوام کی سفری سہولتوں کے لئےاستعمال میں لایا جا سکتا ہے۔انہوں نے بتایاکہ روپ ویز سسٹم تیار کرنےوالی غیر ملکی کمپنی نے پنجاب حکومت کے ساتھ مل کر اس پروگرام پر کام کرنےپر اتفاق کیا ہے۔وزیراعلیٰ نےلاہور میں امامیہ کالونی سےریلوے اسٹیشن ،مقبرہ جہانگیرسےگریٹراقبال پارک اورجلو سےٹھوکر نیازبیگ جبکہ اسلام آباد سےمری تک روپ ویز چلانےکی فزیبیلٹی جلد تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv