Social

دبئی میں گولے داغ کر افطار کےاعلان کی روایت برقرار

دبئی میں توپ کے گولے داغ کر افطارکے وقت کا اعلان کرنے کی روایت اب بھی برقرار ہے۔ ماہِ صیام کے دوران افطار کے وقت شہر توپوں کی آواز سے گونج اٹھتا ہے۔دنیا بھر میں رمضان کی رونقیں جاری ہیں اور اس رحمتوں ، برکتوں اور فضیلت والے مہینے میں سحر و افطار کے وقت کا اعلان ہر ملک میں منفرد انداز میں کیا جاتا ہے۔پاکستان میں سحری اور افطار کے وقت کا اعلان سائرن بجا کر کیا جاتا ہےاُسی طرح دبئی میں بھی ہزاروں سال پرانی توپ کے گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کرنے کی روایت آج بھی برقرار ہے۔رمضان کے موقع پر دبئی کے پانچ مختلف مقامات پر توپیں رکھ دی گئی ہیں جو پورے رمضان اذانِ مغرب کے وقت توپ کے گولے داغ کر افطار کے وقت کا اعلان کریں گی۔ماہِ صیام کے دوران افطار کے وقت شہر توپوں کی آواز سے گونجُ اُٹھتا ہے اور روزہ دار روزہ کھولتے ہیں جبکہ یہ منظر دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد ان مقامات کا رُخ کرتی ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv