Social

بچوں کا مسلسل ٹی وی دیکھنا ان میں موٹاپے کا سبب بنتا ہے، تحقیق

بچوں کا اپنے بیڈ روم میں مسلسل ٹی وی دیکھنا ان میں موٹاپے کا باعث بنتا ہے جس کا زیادہ امکان لڑکیوں میں پایا جاتا ہے۔یونیورسٹی کالج لندن میں کی گئی تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جن لڑکیوں کے کمرے میں ٹیلی ویژن ہوتا ہے ان میں موٹے ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔جب کہ یہی خطرہ لڑکیوں کی نسبت لڑکوں میں کم پایا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق 7 سال تک عمر کی لڑکیوں کے کمرے میں ٹی وی کی موجودگی سے ان میں موٹاپے کا خطرہ 30 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔اس کے برعکس اسی عمر میں لڑکوں کے کمرے میں ٹی وی سے ان میں موٹاپے اور وزن کی زیادتی کا خطرہ 20 فیصد تک ہوتا ہے۔تحقیق کی سربراہ ڈاکٹر انجنا ہیلمن کا کہنا ہےکہ ان کی تحقیق اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ کم عمر لڑکے لڑکیوں کے کمروں میں ٹی وی کی موجودگی چند سال بعد ان میں موٹاپے اور وزن کی زیادتی کا سبب بن جاتی ہے۔تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ جن لڑکیوں کا وزن پہلے سے زیادہ تھا وہ مسلسل ٹی وی دیکھنے سے مزید بڑھا جب کہ زیادہ وزن والے لڑکوں میں ایسی کوئی علامت نہیں پائی گئی۔ڈاکٹر ہیلمن کے مطابق اس کی اہم وجہ لڑکوں کا لڑکیوں کے مقابلے میں جسمانی طور پر زیادہ متحرک ہونا ہے کیونکہ لڑکے ٹی وی دیکھتے وقت اچھل کود کرتے ہیں جب کہ لڑکیاں ایک جگہ ساکت ہوکر ٹی وی میں گم رہتی ہیں۔محقق نے خدشہ ظاہر کیا ہےکہ اس خطرے کا سبب بننے کی اہم وجہ نیند کی کمی بھی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بچوں کے کمرے میں ٹی وی موجود ہو تو وہ نیند کی پرواہ کیے بغیر رات گئے تک اسے دیکھتے ہیں۔اس حوالے سے دیگر تحقیقات میں بھی نیند کی کمی کو موٹاپے یا وزن کی زیادتی کی وجہ قرار دیا گیا ہے۔اسی لیے ماہرین نے مشورہ دیا ہےکہ جن بچوں کے کمرے میں ٹی وی موجود ہو ان کے والدین کو چاہیے کہ وہ بچوں پر کڑی نگرانی رکھیں اور انہیں رات دیر تک ٹی وی دیکھنے سے منع کریں۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv