Social

برطانیہ : 3 ماہ میں دہشت گردی کے 3 واقعات

برطانیہ میں گزشتہ3 ماہ میں دہشت گردی کے3 واقعات ہوئے ہیں،مارچ سے اب تک دہشت گرد حملوں میں 34 افراد ہلاک ،200سے زائدزخمی ہوئے ۔22 مئی کو مانچسٹر ایرینا میں مبینہ خودکش دھماکے میں 22 افراد جاں بحق جبکہ سو سے زائد زخمی ہوئے ۔پولیس کے مطابق حملہ آور 22 سالہ سلمان عبیدی نے گھریلوساختہ بم دھماکا اس وقت کیا، جب نوجوانوں کی بڑی تعداد امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کے کنسرٹ کے بعد عمارت سے باہرنکل رہے تھے ۔مانچسٹر میں خود کش حملے سے ٹھیک 2 ماہ پہلے22 مارچ کو لند ن میں دہشت گرد حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 50سے زائد زخمی ہوئےتھے۔حملہ آور نے پہلے فٹ پاتھ پر چلنے والوں پر گاڑی چڑھائی پھر چاقو لے کر پارلیمنٹ کی جانب دوڑنے لگا،جہاں پولیس اہلکاروں نے اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv