Social

متنازع تقریر کی ویڈیو اور متن سپریم کورٹ میں جمع

نہال ہاشمی کی متنازع تقریر کی ویڈیو اور متن سپریم کورٹ میں جمع کرادیا گیا، توہین عدالت کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی ۔نہال ہاشمی کی جانب سے جے آئی ٹی اور ججوں کو دھمکیاں دینے کے معاملے پر نہال ہاشمی کی متنازع تقریرکی وڈیو اور متن سپریم کورٹ میں جمع کرادیئے گئے ہیں۔توہین عدالت کیس کی سماعت کل سپریم کورٹ میں ہوگی ۔واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے مسلم لیگ ن کے مستعفی سینیٹرنہال ہاشمی کیخلاف متنازع اور نفرت انگیز تقریر پر فوجداری مقدمہ کے اندراج کیلئے حکومت سندھ کوبھی خط لکھ دیا ہے۔ابتدائی طورپرفوجداری کارروائی کی سفارش، ججز کو دھمکیوں پردیگردفعات کااضافہ بھی کیا جاسکتا ہے اور اس میں سرکاری اہلکاروں اور ججز کو دھمکیاں دینے اورنفرت پھیلانے کے حوالے سے تعزیرات پاکستان کی دفعات 186،353،506 کا بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv