Social

کراچی ائیرپورٹ :سرکاری اداروں کے اہلکار آمنے سامنے

کراچی ایئرپورٹ پر سرکاری اداروں کے اہلکار آمنے سامنے آگئے، ایئرپورٹ کارڈ طلب کرنے پر اے ایس ایف اہلکار کی کسٹم اہل کار سے ہاتھا پائی ہوگئی۔ذرائع کے مطابق ہاتھاپائی کے دوران اے ایس ایف اہلکار نے سادہ لباس کسٹم اہلکار پر تھپڑوں مکوں کی بارش کردی۔جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر تعینات اے ایس ایف اہل کار نے کسٹم کے ایک اہلکار ملک اکبر سے کارڈ طلب کیا ،جس پر دونوں میں تلخ کلامی شروع ہوگئی، اسی دوران اے ایس ایف اہلکار نے کسٹم اہلکار کو تھپڑوں اور مکوں سے مارنا شروع کردیا، جواب میں کسٹم اہلکار بھی ہاتھ چلاتا رہا۔ذرائع کے مطابق بعد ازاں کسٹم اہلکار نے تحریری معافی نامہ لکھ کردیا ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv