
لاہور کے کیتھڈرل چرچ میں پینٹی کوسٹ ڈے منایا گیا،جس میں مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مسیحی عقیدے کے مطابق ایسٹر کے50دن بعد آنےوالی پہلی اتوار کو پینٹی کوسٹ ڈےکےطورپرمنایاجاتا ہے،مسیحی برادری یہ دن عید کےطورپرمناتی ہے۔پینٹی کوسٹ ڈےکےموقع پر گرجاگھروں کو پھلوں اور اناج سےسجاکرقدرت کی نعمتوں کا شکر ادا کیاجاتا ہے۔مسیحی برادری نےپینٹی کوسٹ ڈےکےموقع پرخصوصی عبادات کیںاورملکی ترقی،امن اورخوشحالی کےعلاوہ پاک بھارت میچ میں پاکستان کی کامیابی کیلئےدعا ئیں بھی مانگیں۔
Comments