پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پاک بھارت میچ کے دوران پاوں میں تکلیف کے باعث اسپتال روانہ ہوگئے۔وہاب ریاض چیمپئنز ٹرافی کے مہنگے ترین بولر ثابت ہوئے ہیں جنہوں نے پاک بھارت میچ میں اپنے 8.4 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ لیے 87 رنز دیئے۔چیمپئنز ٹرافی میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے میچ کے دوران فاسٹ بولر وہاب ریاض اپنے نویں اوور میں پاؤں مڑنے کے باعث مزید بولنگ نہ کراسکے۔وہاب ریاض ٹخنے میں شدید تکلیف کی وجہ سے اوور پورا کیے بغیر ہی میدان سے باہر چلے گئے تھے۔جب کہ پیسر کے پاوں میں شدید تکلیف سے انہیں اسپتال جانا پڑا اور وہ اسٹیڈیم سے ہی روانہ ہوگئے۔وہاب ریاض بیساکھیوں کی مدد سے چلتے ہوئے اسپتال جانے کے لیے روانہ ہوئے جہاں ان کے ایکسرے کیے جائیں گے۔
Comments