ایران کے جنوبی شہر شیراز کی ایک سپرمارکیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ سپر مارکیٹ کی عمارت منہدم ہو گئی جب کہ آس پاس کی متعدد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔خبر رساں اداروں کے مطابق اس واقعے کے بعد 16 افراد کواسپتال میں داخل کیا گیا ہے، جو شدید جھلسے ہوئے ہیں۔خبر رساں اداروں کے مطابق یہ دھماکا ممکن طور پر گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا۔
Comments