بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کشمیر کو سیاسی اثاثے کی حیثیت سےاستعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم کشمیر کو غلط طریقے سے ہینڈل کر رہے ہیں، اپنی نااہلیت سے مودی ملک کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔انہوں نےمودی کی جانب سے کشمیر کو سیاسی اثاثے کے طور پر استعمال کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کشمیر کو بھارت کی کمزوری بنارہے ہیں۔کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع ارون جیٹلی سے بھی کہا تھا کہ آپ لوگ کشمیر کو آگ میں ڈال رہے ہیں لیکن انہوں نے میری بات کو نہیں مانا اور کہا کشمیر پر امن ہے۔
Comments