پیپلز پارٹی کے رہنما رحمٰن ملک سے کہا ہے داعش ملک میں قدم جما رہی ہے، پاکستان کی خارجہ پالیسی کمزور ہے، ایران اور سعودی عرب دونوں کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنے چاہیں۔کراچی کی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیر داخلہ کا کہناتھاکہ انہوں نے وزیر اعظم کو خط لکھا ہے کہ وہ ایران اور سعودی عرب تعلقات میں بہتری کے لئے کردار ادا کریں ۔رحمٰن ملک نے مزید کہا کہ پاکستان کی خوشحالی امن سے منسلک ہے، ایران پاکستان کو دھمکیاں دے رہا ہے تو یہ ہماری ناکام خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔ان کا کہناتھاکہ وزیر اعظم نواز شریف کو چاہیے کہ اگر دو مسلم ممالک میں جھگڑا ہوا ہے تو صلح کرانی چاہیے کیونکہ مسلم امہ میں اختلافات کا نقصان پاکستان کو بھی ہو گا ، موجودہ صورتحال پر وزیر اعظم نواز شریف کو خط کھ دیا ہے۔رحمٰن ملک کا کہنا تھا کہ حکومت ک کشمیریوں کی شہادتوں پر عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنا چاہئے، دنیا بھر میں بھارت پاکستان کے خلاف لابنگ کر رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ حکومت کے لوگ اگر سپریم کورٹ کو آنکھیں دکھائیں گے تو اس کا نقصان ن لیگ کو ہو گا۔
Comments