Social

انڈونیشیا،ملائیشیا اور فلپائن کابحری فوجی گشت کا اعلان

انڈونیشیا،ملائیشیا اور فلپائن نے جزیرہ منڈانائو میں جہاد یوں کے خطرات کے سدباب کے لئے بحری فوج کے گشت کا اعلان کردیا ہے۔ملائیشیا کی وزارت دفاع نے ہفتے کے روز سنگاپور میں جاری ایک سکیورٹی کانفرنس میں بتایا کہ تینوں ممالک نے بحری فوج کے مشترکہ گشت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ علاقے میں جہادیوں کے خطرات کا سدباب کیا جائے۔بتایا گیا ہے کہ تینوں ممالک کی بحری افواج 19 جون سے مشترکہ فوجی گشت کا آغاز کر دیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ فضائی گشت کا سلسلہ بھی جلد ہی شروع کر دیا جائے گا، تاہم اس کے لیے حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں ہو گا۔خیال رہے کہ دو ہفتے قبل فلپائن کے جنوبی علاقے مراوی پر عسکریت پسندوں نے حملہ کر دیا تھا اور ملکی فوج اب بھی ان سے نبرد آزما ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv