بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی فلم’’ دنگل‘‘ چینی باکس آفس پر 1ہزار 89 کروڑ کا بزنس کرکے غیر ملکی زبانوں میں رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی دوسری بڑی فلم بن گئی۔عامر خان کی فلم ’’دنگل‘‘ چینی باکس آفس پر ایک کے بعد ایک ریکارڈ اپنے نام کررہی ہے اور اب فلم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔دنگل کو چینی زبان میں ڈب کرکے پیش کیا گیا ہےجو چینی باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ کی کمائی کرنے والی پہلی بھارتی فلم بن گئی ہے۔فلم نے اب تک 1 ہزار 89 کروڑ کا بزنس کیا ہے جس کے بعد یہ غیر ملکی زبانوں میں رواں سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی دوسری بڑی فلم بن گئی ہے۔چینی باکس آفس پر رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ’’ دی فیٹ آف دی فوریس‘‘392 ملین ڈالر کے ساتھ پہلے، ’’دنگل‘‘169 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے، ’’کونگ اسکل آئی لینڈ‘‘ 168 ملین ڈالر کے ساتھ تیسرے اور دپیکا پڈوکون اور وین ڈیزل کی فلم ’’ٹرپل ایکس :ریٹرن آف الیگزینڈر کیج‘‘164 ملین ڈالر کے بزنس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔
Comments