مہنگے پھلوں کے عوامی بائیکاٹ کا واضح اثر سامنے آنے لگا،کراچی اور اسلام آباد میں فروٹ کی فروخت کم ہونے کے ساتھ ہی قیمتیں بھی نیچے آگئیں۔لاہور میں بائیکاٹ کی اپیل پر خاطر خواہ اثر دیکھنے میں نہ آیا جبکہ پشاور میں انتظامیہ نے پھلوں کے سرکاری نرخ ہی بڑھادئیے۔ملک بھر میں مہنگے پھلوں کے خلاف بائیکاٹ کا آخری دن ، گاہکوں نے جو تہیہ کیا ، پورا کیا ، مہنگا پھل نہیں خریدیں گےاور لئے بھی نہیں،دوکاندار انتظار کرتے رہے۔شہریوں نے تین روزہ بائیکاٹ کےآخری دن بھی پھلوں کو لفٹ نہیں کرائی ، کہتے ہیں اس مہم کو کامیاب بنائیں گے ، منافع خوروں کا دماغ ٹھکانے لگائیں گے ۔دوکانداروں کا بھی ماننا ہے کہ نقصان ہوا ہے ، گاہک آتے ہیں ، دام پوچھ کے چلے جاتے ہیں ۔مارکیٹ میں فروٹ بائیکاٹ مہم کے کچھ مثبت اثرات بھی نظر آئے اور پھلوں کی قیمتوں میں کچھ کمی بھی دیکھنے میں آئی۔
Comments