Social

میچ سے اندازہ ہوا ہم ون ڈے کرکٹ میں کہاں کھڑے ہیں،مکی آرتھر

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ میچ سے اندازہ ہوا کہ ہم ون ڈے کرکٹ میں کہاں کھڑے ہیں، ہم بنیادی غلطیاں کررہے ہیں،آسان کیچ ڈراپ کردیتے ہیں۔برمنگھم میں میچ کے بعد پریس کانفرنس میں مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ خان اور حسن علی ایک طرح کے بولر تھے اس لئے جنید خان کی جگہ وہاب کو جگہ دی ،میں نے وہاب کو کھلایا، ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔ہیڈ کوچ نے کہا کہ بھارت کے خلاف پلان اُنہوں نے ترتیب دیا تھا جس پر عمل نہیں ہوسکا وہ اس کی ذمے داری قبول کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شاداب خان کو کھلانا درست فیصلہ رہا لیکن وہاب ریاض پلان پر عمل نہیں کرسکے۔اگر کوہلی اور یوراج سنگھ کے کیچز ڈراپ نہ ہوتے تو صورتحال مختلف ہوسکتی تھی۔مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ کھلاڑی بھارت کے خلاف دباؤ کے سبب میچ میں اچھا پرفارم نہ کرسکے ہوں۔ادھرپاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شکست سے مایوسی ہوئی، بیٹنگ اور بولنگ نہیں چل سکی جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ ٹیم کی پرفارمنس شاندار رہی، وہ بیٹنگ کو دس میں سے دس نمبر یں گے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv