Social

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بوندا باندی

شہر میں ڈیفنس ، شارع فیصل ، لانڈھی، گرومندر، گلشن اقبال اور ایم اے جناح روڈ سمیت مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی۔کراچی میں بونداباندی تو ہوئی لیکن موسم میں کوئی خا ص تبدیلی نہ آ سکی جبکہ شہرکے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ادھرمحکمہ موسمیات کےمطابق آج ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں مو سم شدید گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا،فیصل آباد ، راولپنڈی، پشاور، ڈی آئی خان ، بنوں، سبی، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن میں موسم شدید گرم رہے گا۔مالاکنڈ ڈویژن میں بعض مقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہے ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv