دنیا کے کئی ممالک اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرانے کے لئے مختلف اور انوکھے ریکارڈز بناتے رہتے ہیں۔اسی مقصد کے لئے بھارتی ریاست کیرالہ میں بھی ہزاروں خواتین نے ایک ساتھ جمع ہوکر روایتی رقص پیش کیا اور عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔بھارت کی 21مختلف ریاستوں سے 6,582لڑکیوں اور خواتین نے ایک جیسا لباس زیب تن کیا اور ایک جگہ جمع ہوکر 16منٹ تک روایتی رقص کاشاندار مظاہرہ کرکے نا صرف شائقین کو محظوظ کیا بلکہ اپنا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کرالیا ہے۔
Comments