Social

حملہ آوروں کے نام جلد جاری کریں گے، برطانوی پولیس

برطانوی پولیس کا کہنا ہے کہ لندن حملہ آوروں کے نام جلد جاری کردیں گے۔لندن حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی،حملوں میں 7 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو ئے تھے۔لندن برج حملے کے بعد برطانوی پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، بارکنگ کے علاقے سے 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ لندن پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں برج حملہ آوروں میں سے ایک کے فلیٹ پر چھاپے کے نتیجے میں عمل میں آئیں ۔برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا مے کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کی ذہنیت کو پنپنے نہیں دیں گے ۔ادھر برطانوی اپوزیشن رہنما جرمی کوربن کہتے ہیں دہشتگرد انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ ٹریزامے کو پولیس کی طرف سے وارننگ دی گئی مگر انہوں نےنظراندازکی ۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv