بھارتی حکام نے غلطی سے سرحد عبورکرنے والے دو پاکستانی بچے تقریبا ًایک برس بعد رینجرزکے حوالے کردیئے۔بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس نے ان بچوں کو گزشتہ سال نارووال بارڈر سے گرفتار کیا تھا،،بچوں کا ماموں ابھی بھارت کی قید میں ہے۔بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششیں رنگ لے آئیں، بھارت نے دو پاکستانی بچوں 10سالہ بابر اور 12سالہ علی کو رہا کردیا ، بچوں کو پہلے دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے اور آج واہگہ بارڈ پرپنجاب رینجرز کے سپرد کیا گیا۔بچوں کے والدین اوررشتے دار اپنے چہیتوں کو سامنے پاکر خوشی سرشار ہوگئے۔دس سالہ بابر اور بارہ سالہ علی رضاکا تعلق ضلع شیخوپورہ اور نارووال سے ہے، اگست 2016ء میں وہ غلطی سے نارووال بارڈرعبور کر گئے تھے، انکا ماموں شہزاد بھی ہمراہ تھا ۔سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی حکام نے شہزاد کے خلاف فارن ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کررکھا ہے اس لیے اسکی رہائی عمل میں نہیں آسکی ۔ذرائع کےمطابق بھارت نے ان بچوں کو 10 اپریل کو پاکستانی ہائی کمیشن کے حوالے کرناتھا مگر بھارتی جاسوس کلبھوشن کیس کا فیصلہ آنے پر انکی رہائی روک دی گئی تھی ۔
Comments