سنسنی سے بھرپور فلموں کے مداح ہوجائیں تیار کیونکہ ہالی ووڈ کرائم ڈرامہ فلم’’ شِمر لیک‘‘ کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔اورن اوزیل کی ہدایتکاری میں منعقد ہونے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے پولیس اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جو بینک ڈکیتی میں ملوث تین ڈاکوؤں کا تعاقب کرتا ہے جبکہ ان میں اس کا بھائی بھی شامل ہوتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں واٹ رسل،رین ولسن،بینجامن واکر،ایڈم پیلے اور جان مائیکل سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اورن اوزیل ہی کی لکھی ہوئی کہانی پر مبنی یہ سنسنی سے بھرپور فلم 9جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
Comments