امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر سفری پابندیوں کے منصوبے حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ سپریم کورٹ اس معاملے کو جلد نمٹائے ۔ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے مختلف پیغامات میں ایک بار پھر کہا کہ سفری پابندیوں کے منصوبے پر زیادہ سخت عمل کی ضرورت ہے اور سپریم کورٹ کو اس معاملے کو جلد از جلد نمٹانا چاہیے۔اپنی ٹوئٹس میں انہوں نے مزید کہا کہ سلامتی کی وجوہات کے باعث امریکا پہلے ہی ملک کے اندر آنے والے مسافروں کی انتہائی سخت جانچ پڑتال کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالتیں سست اور سیاسی ہیں۔ٹرمپ نے ایک صدارتی حکم نامے کے تحت چھ مسلمان ممالک سے امریکا جانے والے مسافروں پر 90 دن کی پابندی عائد کر دی تھی۔ تاہم عدالت نے اس حکم نامے کو معطل کر دیا تھا، تاہم ابھی اس معاملے پر حتمی فیصلہ آنا باقی ہے ۔
Comments