متعدد خلیجی عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جانے کے بعد کویت نے مصالحت کی کوششیں شروع کردیں۔سعودی سفیر سے ملاقات اور بحرین کے حکمراں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب امریکا نے قطر کے رویئے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو درست سمت میں لانا چاہتے ہیں۔ قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورت حال مستقل طور پر نہیں دیکھا چاہتے، اپنا نمائندہ بھیجنے کو بھی تیار ہیں۔سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، مصر، یمن، لیبیا اور مالدیپ کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو حل کرانے کے لیے کویت نے کوششوں کا آغاز کردیا ہے ۔اس سلسلے میں کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے کویت میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد الفیصل سے ملاقات کی اور ان سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شہزادہ الد الفیصل نے امیر کویت کو سعودی فرماں کا پیغام بھی پہنچایا ۔ تاہم پیغام کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
Comments