سعودی عرب کی جانب سے قطر ایئرویز کی آمدورفت پر پابندی کے بعد دوحہ ایئرپورٹ پر سیکڑوں پاکستانی عمرہ زائرین پھنس کر رہ گئے ۔فضائی کمپنی کی جانب سے عمرہ زائرین کو ہوٹل نہیں دیا جاسکا،ایئرپورٹ پر ہی بستر لگادیے گئے۔دوحہ ایئرپورٹ پر بیس گھنٹوں سے زائد سے پھنسے دو سو سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین کو ہوا بازی کے قوانین کے تحت پروزاوں میں تاخیر پر ہوٹل فراہم کرنا چاہیے۔دوحہ ایئر پورٹ پر پھنسے پاکستانی مسافروں نے جیو نیوز کو بتایا کہ سفارت خانے سے کسی نے رابطہ نہیں کیا اورنہ ہی کوئی متبادل انتظام کیا جاسکا ہے ۔پی آئی اے انتظامیہ کے کنٹری منیجرنے قطر کو ہدایت کی ہے کہ وہ محصور پاکستانیوں کی مدد کیلئے تمام وسائل بروے کار لائیں اورضرورت پڑنے پر خصوصی پروازیں بھی چلائی جائیں ۔
Comments