Social

پاکستان کی شرح نمو5.5 فیصد رہے گی، عالمی بینک

عالمی بینک نے آئندہ مالی سال میں پاکستان کی شرح نمو 5 اعشاریہ 5 رہنے کی پیش گوئی کر دی، جبکہ مالی سال 19-2018میں یہ شرح بڑھ کر 5اعشاریہ 8فیصد ہونے کا بھی امکان ظاہر کر دیا۔عالمی بینک کی جون کی گلوبل اکنامک پراسپیکٹس کے مطابق جنوبی ایشیا کے بارے میں اپنی تازہ اقتصادی ترقی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سازگار کاروباری ماحول کپاس کی قیمتوں میں اضافے سے زراعت کی ترقی، چین پاکستان اقتصادی راہداری کے انفرااسٹرکچر کے منصوبوں اور میکرو اکنامک استحکام سے نجی شعبے کے اندر سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر اقتصادی شرح نمو رواں برس 1اعشاریہ 9فیصد تک بڑھے گی جس سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور عالمی سطح پر اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کی اقتصادی شرح نمو میں اضافے کا محرک مضبوط مقامی مارکیٹ ڈیمانڈ اور براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔


اس خبر پر اپنی راۓ کا اظہار کریں

RATE HERE


آپ کا نام


آپکا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا

آپکا ای میل ایڈریس


آپنا تبصرا لکھیں
Submit

Comments

اشتہار



مزید پڑھیں
tml> Tamashai News Tv